پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کی پیش کش کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی جیلوں میں موجود کچھ کشمیری رہنما کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر نے ہمارے خطے کو سخت متاثر کیا ہے، پاکستان نے اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کو امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو فوری طور پر وینٹی لیٹر، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.