عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرے۔
نئی دلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بھارت وبا روکنے کے لیے نقل و حرکت پر فوری پابندیاں لگائے۔
یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں اور بھارت میں صحت کی فراہمی کا نظام زمیں بوس ہوچکا ہے اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن بھی دستیاب نہیں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.