بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
آج کے دن آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو پیغام دیا جاسکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکر رہا ہے، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے70 سال سے کشمیریوں کے آزادی، جینے مرنے کا حق چھین رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سوال ہے آزادی پسند کشمیری رہنماؤں کو کب رہائی ملے گی؟
Comments are closed.