بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مردم شماری اور آبادیات پر مرکوز ایک آزاد ادارے کے ریویو کے تخمینوں کے تحت بھارت چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

ادارے کے تخمینے کے مطابق 2022ء کے اختتام پر بھارت کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رہی جو کہ چین کی آبادی سے 50 لاکھ زیادہ ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو آبادی میں کمی کے بحران کا سامنا ہے۔ بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین کی آبادی میں 60 سال میں پہلی مرتبہ ریکارڈ کمی ہوئی۔

دوسری جانب چین نے 2022ء کے اختتام پر اپنی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار بتائی ہے۔

اس حوالے سے ایک اور پلیٹ فارم نے بھارت کی آبادی کا تخمینہ ایک ارب 42 کروڑ بتایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.