پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عامر احمد نے دو سو سکھ یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کو ناقابل یقین قرار دے دیا۔
ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی بھی یاتری نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی جس سے اندازہ ہوتا کہ ان میں کورونا وائرس کے معمولی سے بھی اثرات موجود ہیں۔
ڈاکٹر عامر نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران یاتریوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والے تقریباً تین سو افراد کو آئسولیٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.