بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، سیلابی صورتحال کے باعث دریا کے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
وزیر آباد میں دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےدریا کے کنارے رہنے والے مکینوں کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کےمطابق قادر آباد ہیڈ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے بعد 6 فلڈ ریلیف سینٹر اور 9 بوٹنگ پوائنٹ قائم کردیے ہیں۔
Comments are closed.