آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی ہی دوا کا مزہ چکھ لیا۔
اندور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 آسٹریلوی اسپن بولرز نے پوری بھارتی ٹیم کو صرف 33.2 اوورز میں 109 رنز پر واپس پویلین بھیج دیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد سب سے زیادہ ویرات کوہلی نے 22 رنز بنائے۔
آسٹریلوی اسپن بولر میتھیو پال کوہنیمن نے 5، نیتھن لائن نے 3 اور ٹاد مرفی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں میں اسپن وکٹس ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا تھا۔
Comments are closed.