بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر کے تالاب میں کئی سالوں سے رہنے والا مگرمچھ مرگیا جس کے بعد انسانوں کی طرح اس کی آخری رسومات بھی ادا کی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مگرمچھ عمر زیادہ ہونے کے باعث بیمار تھا جو اتوار کو تالاب میں مردہ پایا گیاجس کا ڈاکٹر نے معائنہ بھی کیا تھا۔
مندر کی انتظامیہ کے مطابق تالاب میں مچھلیاں اور کچھوے ہونے کے باوجود مگرمچھ انہیں نہیں کھاتا تھا، اس لیے مندر کی طرف سے ہی اسے خوراک فراہم کی جاتی تھی جس میں گوشت شامل نہیں ہوتا تھا۔ مگرمچھ کو زیادہ تر ابلے ہوئے چاول اورسبزیاں دی جاتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے مگرمچھ کو فریزر میں رکھ کر عوام کو اس کا آخری دیدار بھی کرایا گیا، اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے اس پر پھول بھی رکھے۔
مندر کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مگرمچھ کی آخری رسومات ہندو مذہب کے طور طریقوں کے مطابق ادا کی گئیں جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والے مگر مچھ کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔
Comments are closed.