بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔
دلی کے بعد اب ممبئی کے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے۔
پورے شہر کے اسپتالوں میں صرف 51 آئی سی یو بیڈز اور 19 وینٹی لیٹرز باقی رہ گئے۔ طبی ماہرین نے اس صورت حال کو بھیانک قرار دے دیا۔
مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کردیا۔
برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔
Comments are closed.