بھارت میں کورونا کی صورتحال بدتر ہوتے ہی مارکیٹوں میں آکسیجن سلینڈرز، دواؤں اور دیگر طبی سامان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، چھ ہزار میں ملنے والا آکسیجن سلنڈر 50 ہزار تک پہنچ گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اسپتالوں میں جگہ نہ ملنے پر لوگ اپنے کورونا مریضوں کو گھروں پر ہی طبی امداد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
طبی سامان کی مانگ بڑھتے ہی بھارتی تاجروں نے بلیک مارکیٹس میں دواؤں اور طبی آلات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی ہیں۔
بلیک مارکیٹس میں آکسیجن سلنڈرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور ریمیڈیسیور، فیبی فلو جیسی دواؤں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ وصول کیا جا رہا ہے جو لوگوں کے لیے دینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
طبی امداد نہ ملنے پر لوگ اپنے پیاروں کو تکلیف میں تڑپتا اور موت کے منہ میں جاتا دیکھنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.