بھارت کی ریاست چنئی سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے ایسا رکشہ تیار کیا ہے جو لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کو کس منفرد طرز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
رکشے پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے اس کے چاروں اطراف سرنجیں نکلی ہوئی ہیں جبکہ چھت پر کورونا ویکسین کی بڑی سی شیشی بھی بنائی گئی۔
اس رکشے میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے جو اونچی آواز میں لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
Comments are closed.