ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے پر ہراسانی کے الزام کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو اٹھانے کے وقت اور انداز پر حیران ہیں۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ویزے کے لیے درخواست دہندگان کو بہت اہمیت دیتے ہیں، تمام ویزا درخواست دہندگان کے ساتھ مناسب رویہ روا رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کو سختی سے پیشہ ورانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملہ دیکھ رہے ہیں، تمام عوامی شکایات کے حل کا تیز تر نظام موجود ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی مشنز میں آنے والے افراد سے غیر مناسب رویہ بالکل برداشت نہیں کیا جاتا۔
Comments are closed.