بھارت میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کےلیے پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے حکومت پاکستان سے اجازت طلب کرلی۔
ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا۔
سربراہ پی بی ایس اے عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت مانگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین اسنوکر فیڈریشن نے پاکستانی پلیئرز کےلیے ویزے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ یکم سے 15 اکتوبر تک گوا میں ہوگی، انڈین فیڈریشن نے ویزا پراسس شروع کرنے کیلئے ایڈوانس میں نام مانگ لیے ہیں۔
عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستانی پلیئرز کو ویزے نہیں دے گا تو چیمپئن شپ دوسرے ملک منتقل ہوجائے گی۔
Comments are closed.