پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے کہا ہے کہ میں خوش نصیب ہوں مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
زینب عباس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈیپورٹ کیا گیا نہ بھارت سے نکلنے کا کہا گیا۔
زینب عباس کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن آنے والے لوگوں کے ردعمل نے مجھے خوفزدہ کیا، مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔
Comments are closed.