بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام ’اگنی پتھ‘ کے خلاف ملک بھر میں چوتھے روز بھی پُرتشدد مظاہرے جاری رہے، اس دوران متعدد ٹرینوں کو آگ لگادی گئی، جس کے باعث 369 ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں۔
ریاست بہار میں مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی، پندرہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، مظاہرین نے بہار، تلنگانہ، مغربی بنگال، اتر پردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں کئی ٹرینوں کو آگ لگا دی۔
مظاہرین کی جانب سے 100سے زائد بس اسٹیشنوں پر پتھراؤ کیا گیا، پُرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تامل ناڈو میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اگنی پتھ بھرتیوں کے نظام میں نوجوانوں کو فوج میں چار سالہ کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، طویل مدت کے لیے صرف ایک چوتھائی بھرتی کی جائے گی۔
Comments are closed.