بھارت میں مطالبات پورے نہ کئے جانے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے ہزاروں گائیں سڑکوں پر چھوڑ دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں مویشیوں کے باڑے چلانے والے ٹرسٹوں اور کیٹل پاؤنڈز نے حکومتی وعدے کے باوجود رقم نہ ملنے پر احتجاجاً ہزاروں گائیں سڑکوں پر چھوڑ دیں جن میں سے کئی سرکاری عمارتوں میں بھی گھس گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد گائیں سرکاری عمارتوں میں گھس گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اس انوکھے احتجاج اور متعدد گائیں سڑکوں پر آنے کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کہا ہے کہ مویشیوں کے باڑوں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق بجٹ میں مختص رقم حکومت نے جاری نہیں کی۔
مظاہرین نے اس ماہ کے آخر تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.