عالمی شخصیات کا بھارتی کسان مظاہرین کے حق میں بات کرنا بھارت کے انتہا پسندوں کو ہضم نہ ہوا، معروف شخصیات ریحانہ، گریٹا تھنبرگ اور مینا ہیرس کیخلاف مظاہرے شروع کردیئے، جس کے دوران ان کی تصاویر بھی جلائی گئیں۔
نائب امریکی صدر کی بھانجی مینا ہیرس نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ کسانوں کے پر امن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گی۔
کملا ہیرس کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر بھارت میں ان کیخلاف ہوئے احتجاج کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھارتی کسانوں کے انسانی حقوق کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی جس کا انھیں یہ جواب ملا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بھارتی کسانوں کیساتھ کھڑی ہیں اور ان کے پرامن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گی۔
Comments are closed.