بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: ماہی گیروں کو 28 کروڑ کی مچھلی کی ’قے‘ مل گئی

پڑوسی ملک بھارت میں  ماہی گیروں کے ایک گروپ کو 28 کروڑ روپے مالیت کی وہیل مچھلی کی قے مل گئی، اس قے کو ’امبرگریس‘ (Ambergris) کہتے ہیں جو انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کو سمندر میں 28.400 کلو گرام وزنی امبرگریس مل گئی جو انہوں نے جمعے کی شامل ساحل پر لا کر ساحلی پولیس کے حوالے کر دی۔

ساحلی پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ماہی گیروں نے امبرگریس ہمارے حوالے کی ہے، اس ضمن میں ہم نے محکمۂ جنگلات کو مطلع کیا ہے اور انہوں نے یہ ہم سے وصول کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرفیوم بنانے میں استعمال ہونے والی ایک کلو امبرگریس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

بھارت میں قانون کے تحت امبرگریس کی فروخت ممنوع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.