ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ پاکستان کو دبا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں بھر پور طریقے سے اجاگر ہو رہا ہے۔
اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جتنے مرضی لانگ مارچ کرلیں، لوگ ان کو سمجھ چکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی چوری بچانے کے لیے عوام باہر نہیں نکلیں گے۔
ملکی صنعت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج ملک کی انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔
Comments are closed.