نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی۔
این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔
این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پرلگائی گئی ہے۔
اجلاس میں بھارت میں نئی قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو ہفتے کے لیے کیٹیگری ’سی‘ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیٹیگری سی ممالک کا جائزہ 21 اپریل کو لیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق نئی قسم کا وائرس بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے وار تیز تر ہوگئے ہیں، ایک روز میں ریکارڈ دو لاکھ 73 ہزارافراد وائرس سے متاثر ہوئے۔
دلی میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے، جہاں اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز 90 فیصد بھر گئے ہیں جبکہ شہر میں آج سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
Comments are closed.