بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر آسٹریلوی حکوم نے اپنے شہریوں کی بھارت سے وطن واپسی پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے آسٹریلیا آنے والے شہریوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث امریکا سمیت کئی ممالک نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔
اسی طرح آسٹریلیا نے بھی بھارت پر سفری پابندی عائد کردی۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص پچھلے 14 روز میں آسٹریلیا گیا ہو اسے خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیر صحت گریگ ہنٹ نے پابندی کی خلاف ورزی سامنے آنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا آسان کام نہیں تھا۔
Comments are closed.