بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے فتح کے بعد رضوان کا ’عاجزانہ‘ ٹوئٹ وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے خلاف جیت پر نہایت عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہمیں گیم کو انجوائے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ ہمیں فتح عطا کردیں تو کبھی ایسی باتیں اور انداز نہیں اپنانا چاہیے جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

محمد رضوان نے پاکستان کو مبارک باد دی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور بھارت نے بھی اچھی فائٹ کی۔

قومی ٹیم کے بیٹر نے اپنے پیغام کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں محمد رضوان کو مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں ہی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.