بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اداروں اور جرنیلوں کو عمران کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے: آصف زرداری

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گزشتہ روز کی افواجِ پاکستان سے متعلق تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق صدر نے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آ رہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے افواج سے متعلق بیان پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبِ وطن ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، اُن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، جبکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آبادتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا…

گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئےتحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آئے گا، نواز شریف اور آصف زرداری الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ یہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ اپنا آرمی چیف لائیں جو ان کے حق میں بہتر ہو، یہ ڈرتے ہیں کہ تگڑا اور محبِ وطن آرمی چیف آ گیا تو وہ ان سے پوچھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.