اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

بھارت سے عبرتناک شکست، سلیکٹرز و کوچنگ اسٹاف سے وضاحت طلب

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ کے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ نے کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز سے وضاحت طلب کرلی۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 358 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور ہوم ٹیم نے یہ میچ 302 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا تھا۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ نے اس شرمناک ہار کے بعد کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹر سے وضاحت طلب کرلی۔ 

بھارت کی جانب سے 358 رنز کا بڑا ہدف ملنے کے بعد لنکن ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی

سری لنکن کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کچھ میچز میں ناکامی اور خراب پرفارمنس نے تیاری سے متعلق سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ 

سری لنکن کرکٹ نے اپنے بیان میں کہ وہ شفافیت اور معاملے سے متعلق خدشات کو فوری طور پر حل کرنے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ 2023 میں پرفارمنس پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس پر۔ انہیں خدشات کی روشنی میں سری لنکا کرکٹ نے سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف سے فوری اور جامع وضاحت طلب کی ہے۔ 

خیال رہے کہ ایونٹ میں سری لنکا نے اب تک اپنے 7 میچز میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.