نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، ترقی کیلئے امن لازم ہے، افغانستان کے امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.