بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک دن میں مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 919 کیسز سامنے آئے جبکہ 828 اموات ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹکا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 48 ہزار 296 اور کیرالہ میں 37 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 375 اموات ہوئیں۔
دوسری جانب ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے صحافیوں کی ویکسینیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ حکومت فرنٹ لائن ورکرز میں صحافیوں کو بھی شامل کرے۔
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے کہا کہ اپریل میں کورونا وائرس کے سبب 52 سے زائد صحافی انتقال کرگئے جبکہ حکومت نےصحافیوں کی ویکسینیشن بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 18سے 44 سال کے افراد کی آج سے کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔
Comments are closed.