ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ کا ڈراما رچا سکتا ہے، عالمی برادری کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے بھارت میں مسلمان خواتین کو ایپلی کیشنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو اُجاگر کرتا رہے گا، پاکستان کو بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔
Comments are closed.