حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگا۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عید سے قبل ایک بیان جاری کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ قیامِ پاکستان والی قربانیاں آج قوم کی ترقی کی متقاضی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔
پرویز الہٰی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نےظلم کی انتہا کردی، بہت جلد کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی۔
اسپیکر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگا۔
Comments are closed.