بھارت میں آن لائن بریانی آرڈر کرنے والی خاتون، بریانی کھانے کے بعد چل بسی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں انجو سری پاروتی نامی 20 سالہ نوجوان لڑکی مبینہ طور پر بریانی کھانے کے بعد چل بسی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انجو نے 31 دسمبر کو مقامی ریستوران سے بریانی آن لائن آرڈر دے کر منگوائی تھی، جسے کھا کر اس کی حالت غیر ہوگئی۔ حالت بگڑنے پر اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح لڑکی کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مزید کارروائی فورنزک رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر صحت وینا جارج نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ان تمام ریستوران کے لائسنس منسوخ رنے کا حکم جاری کردیا ہے جن پر فوڈ پوائزننگ کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ایک اور کیس میں مبینہ طور پر ایک نرس بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔
Comments are closed.