ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو شیئر کردی

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو شیئر کردی.

نئے سال کے موقع پر سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

النصر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جِم میں ایکسرسائز کرتے اور ساتھ ہی اپنے کلب کی ٹیم کا میچ دیکھتے کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کے کھلاڑی کے گول کرنے پر تالیاں بجا کرخوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ کے ایک میچ میں جمعہ کوالنصر نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.