سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ نوجوانوں نے خالصتان کا جھنڈا بھارتی پرچم کی جگہ لہرا دیا۔
واقعہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
بھارتی حکومت نے دہلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے پرچم اتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.