اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن پھر سےلگانا پڑےگا۔
وزیراعظم نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے، عوام احتیاط کریں،بھارتی وائرس بنگلادیش اور افغانستان پہنچ گیا ہے اورانڈونیشیا کے حالات بھی بہت خراب ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایسے منصوبے جو ملکی مفاد کیلئے اہم ہیں ان کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی،زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اس شعبے میں جدت لارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ غذائی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں غربت پھیل رہی ہے، اگر کورونا کی چوتھی لہر سے بچ گئے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔
Comments are closed.