بھارتی ڈاکٹر نے حکومت سے اپنے تیندوے اور پینتھر کو یوکرین سے ریسکیو کرنے کی اپیل کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرتھوپیڈک ڈاکٹر گدی کمار اُس وقت یوکرین میں موجود تھے جس وقت روس کے ساتھ تعلقات کشید ہ ہوئے۔ اس دوران ان کو زبردستی وہاں سے نکلنے کے لیے مجبور کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گدی کمار جنگ زدہ علاقے سے نکلتے ہوئے اپنے پالتو جانوروں کو مشرقی یوکرین میں ایک کسان کے حوالے کر گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یوکرین میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے مدد نہ کرنے کے بعد انہوں نے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
42 سالہ بھارتی ڈاکٹر اس وقت پولینڈ میں پناہ لئے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میری اولین ترجیح اپنے پالتوں اور قیمتی جانوروں کو بچانا ہے۔
Comments are closed.