بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پولیس نے لوگوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے شعور پیدا کرنے اور ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ مصور لیونارڈو دا ونچی کی آئیکونک پینٹنگ مونا لیزا میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے اس پر مبنی ایک ایڈوائزری پوسٹ جاری کی ہے، اور اس پر دور جدید کا آرٹ تحریر کیا ہے۔
اس پوسٹ کو لوگوں نے نہایت دلچسپی سے دیکھا کہ کس طرح پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں میں کورونا ایس او پیز کے پیغام کو پھیلانے اور ان میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
مونا لیزا کی عالمی شہرت پینٹنگ میں تبدیلی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ اس میں مونا لیزا نے ماسک پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھوں میں دستانے پہن کر سینیٹائزر لے رکھا ہے۔
Comments are closed.