بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں میں پولیس کا سرِعام مسلمان نوجوانوں پر تشدد، پول سے باندھ کر ڈنڈوں سے مارا۔
مسلمان نوجوانوں پر سرِ عام تشدد کے موقع پر وہاں موجود مجمع پولیس کو شہ دیتا رہا اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتا رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق مسلمان نوجوانوں پر ہندوؤں کے ایک ایونٹ میں پتھراؤ کرنے کا الزام ہے۔
پولیس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے مسجد کے پاس ایونٹ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی صحافیوں نے مسلمان نوجوانوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
ایک صحافی نے تشدد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست، جہاں پولیس سرِعام مسلمانوں کو مار رہی ہے۔
Comments are closed.