بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہونے کے بعد وفد کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔
سکھ مہمانوں کی میٹھے چاول، پالک پنیر، سادہ پلاؤ، مکس سبزی اور چپاتی سے تواضع کی گئی۔
بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں جاری ہیں۔
گزشتہ روز بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28 سکھ یاتریوں نے دربار پر حاضری دی۔
آج بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ، صدر پنجاب کانگریس کمیٹی نوجوت سنگھ سدھو اور ڈپٹی وزیراعلیٰ سمیت 111 یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی، تاہم کرتارپور راہداری ایک سال دس ماہ کے بعد کھول دی گئی۔
Comments are closed.