متنازع طریقے سے افتتاح کی گئی بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو تابوت جیسا قرار دے دیا گیا۔
بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا متنازع افتتاح نئی دلی میں نریندر مودی کے ہاتھوں ہوا۔
پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر کے بجائے وزیراعظم کی جانب سے کرنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس سمیت 19 اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن جماعت راشٹریا جنتا دل نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو تابوت جیسا قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریا جنتا دل کی تابوت اور پارلیمنٹ کی عمارت کی تصویر وائرل ہوگئی۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر دروپدی مرمو کو کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تشہیر کےلیے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر کو نہیں کرنے دیا۔
Comments are closed.