بھارتی پارلیمنٹ میں ایک تہائی نشستیں خواتین کیلئے مخصوص کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں خواتین کیلئے 33 فیصد نشستیں مخصوص کرنے کابل پیش کیا گیا تھا۔ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بل کو قانون بنانے کیلئے راجیا سبھا اور ریاستی اسمبلیوں سے منظوری درکار ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قانون منظور ہونے پر 2029 کے عام انتخابات میں اسے نافذ کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.