ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

بھارتی ٹیم کی پریکٹس کے دوران پاکستان کی جیت کے نعرے

میلبرن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران پاکستانی ٹیم کی جیت کے نعرے لگ گئے، بھارتی کرکٹ فینز ہکا بکا رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں کئی پاکستانی فینز نے بھارتی ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستانی ٹیم کی حمایت میں خوب نعرے لگائے۔

حیران پریشان بھارتی کرکٹ ٹیم کے فینز بھی میدان میں اُترے اور ڈھول کی تھاپ پر اپنی ٹیم کی جیت کے نعرے لگائے۔

بھارتی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.