سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے سب کو مایوس کیا۔
مونٹی پنیسر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جان نہیں ماری، انگلینڈ کے بیٹرز نے کھیل کو ایک طرف کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی کے بعد میرے خیال میں کچھ ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں۔
سابق انگلش کھلاڑی کا کہنا ہے کہ روہٹ شرما، دنیش کارتک اور روی چندر ایشون ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کو خیرباد کہے سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کرے گی اور ان سے مستقبل کے بارے پوچھے گی۔
انگلینڈ کے سابق اسپنر نے یہ بھی کہا کہ ان کھلاڑیوں اب نوجوان لڑکوں کو موقع دینا چاہیے۔
Comments are closed.