پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

فرانس، علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب، نئے سفیر کا پرتپاک استقبال

 شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش علامہ اقبال کے اقوال  کی روشنی میں پاکستانی کمیونٹی نے باہمی اتحاد جوش و جذبہ کے تحت منایا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی و مذہبی روایات سے ہٹ کر شرکت کی۔

پروگرام کے منتظمین میاں محمد حنیف ، سردار ظہور اقبال، راجہ علی اصغر اور نعیم چوہدری نے بلاتفریق پوری کمیونٹی کو مدعو کرکے یکجہتی کی نئی مثال قائم کی۔

 مہمان خصوصی سفیر پاکستان آصف احمد افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسوس کررہا ہوں یہ قوم بیرون ممالک بھی متحد اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔

 فرانس میں تعینات  نئے سفیر پاکستان کا تقریب میں پہنچنے پر ڈھول کی ٹھاپ پر چوہدری فیصل سعید نے شاندار استقبال کیا۔سراد ظہور اقبال نے سفیر پاکستان کا کمیونٹی سے تعارف کرایا۔

 تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  سے کیا گیا۔

 خواتین وحضرات مقررین نعیم چوہدری،  فیصل سعید چوہدری، میاں محمد حنیف،  راجہ علی اصغر،  محترمہ روحی بانو، حاجی سعد  اسلم، محترمہ آصفہ ہاشمی،  یاسر قدیر اورسردار ظہور اقبال نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے اقوال پر روشنی ڈالی۔

 بعدازں تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آصف احمد افتخار نے شاندار استقبال، اور خوبصورت تقریب پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ جذبۂ حب الوطنی اور یکجہتی سے سرشار ہیں، جب قومیں متحد ہوں، کوئی ان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.