وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی ویب نیوز پاکستان کےخلاف جعلی خبریں بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خبر دینے والے کو فیک نیوز اور مصدقہ نیوز کو سمجھنا بہت ضروری ہے، خبریں پھیلانے کی ٹیکنالوجیز بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے ویب نیوز کا ایک نیٹ ورک بنایا، جو وہاں کے میڈیا سے منسلک ہے، بھارت کی ویب نیوز پاکستان کے خلاف جعلی خبریں بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے صرف ایک چینل نے 175 سے زیادہ جعلی ویڈیو بنائیں، ہم بہت قریب سے دیکھتے ہیں کہ خبر کو کہاں سے پُش کیا جاتا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نورمقدم قتل کیس پرایک بھارتی چینل نے 175 وڈیوز لگائیں ، بھارتی چینل پر بتایا گیا کہ پاکستان خواتین کیلئے کتنا غیرمحفوظ ہے، مینارِ پاکستان واقعہ کے بعد پاکستان کے خلاف دنیا میں غلط تاثر پھیلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کچھ بھی کرجائیں ،کوئی پکڑ نہ ہو، ذمہ دار میڈیا دراصل آزاد میڈیا ہے، سچ اور جھوٹ کا فرق کر نا میڈیا کے لئے ایک چیلنج ہے۔
Comments are closed.