hookup Colmar free hookup sites usa hookup Cragsmoor New York dailydot hookup app burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹائر پھٹے جہاز کے کپتان کی کنٹرول ٹاور سے کیا بات ہوئی؟

لاہور ایئر پورٹ پر کوریئر کمپنی کے طیارے کے کپتان کی ٹیک آف کے وقت کنٹرول ٹاور سے بات چیت سامنے آگئی۔

جہاز کے کپتان نے طیارے میں کچھ گڑ بڑ ہونے پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی، دونوں کے درمیان ہوئی گفتگو میں کپتان نے رن وے پر ٹیک آف کے دوران جہاز کے بائیں انجن میں آگ لگنے کا بتایا۔

کپتان نے اے ٹی سی کنٹرول سے بات چیت میں پوچھا کہ کیا جہاز کے بائیں انجن میں آگ نظر آ رہی ہے؟ کنٹرول ٹاور نے جواب دیا کہ فوری فائر بریگیڈ کو روانہ کر دیا ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک کارگو طیارے کے حادثے کے بعد کمپنی کی ایک اور پرواز بحرین سے لاہور پہنچ گئی ہے۔

فائر بریگیڈ آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ طیارے کے بائیں انجن سے شعلے نکلے ہیں۔

کپتان نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ ہم اڑان نہیں بھر رہے، سیفٹی سسٹم آن ہونے اور سیفٹی پن نکلنے سے جہاز کے ٹائروں کی ہوا نکل گئی ہے۔

اے ٹی سی سے گفتگو میں کپتان نے مزید بتایا کہ فوری انجن بند کر دیئے ہیں، جہاز ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے جہاز کا خود کار سسٹم آن ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام لاہور سے روانگی کے دوران کارگو طیارے کے 4 ٹائرز پھٹنے سے ایئر پورٹ کا رن وے لگ بھگ ساڑھے 10 گھنٹے بند رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.