بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ویب سائٹ نے عامر جمال کے لیے کیا لکھا؟

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے بھارتی نیوز چینل کی ویب سائٹ پر عامر جمال کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ (این ڈی ٹی وی) نے انگلینڈ کے خلاف عامر جمال کے آخری اوور کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھئے پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے نے آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا‘۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور کرایا تھا۔ اس وقت انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.