جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

بھارتی وزیر کی جیل میں خدمت کرنے والے شخص سے متعلق حیران کُن انکشاف

بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے وزیر ستیندر جین کی جیل میں خدمت کرنے والے شخص سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا تھا کہ ستیندر جین کی فزیو تھراپی کی جارہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تہاڑ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر کو مساج کرنے والاشخص رنکو ہے جو کہ زیادتی کے جرم میں قید ہے اور اسے گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے وزیر کی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز رواں ماہ سامنے آئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے وزیر کی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

رپورٹس کے مطابق ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تہاڑ جیل میں قید بھارتی وزیر کے خلاف انفورسمنت ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.