بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

بھارتی وزیر خارجہ کا سکھ رہنما قتل کے پس منظر میں کینیڈا کیخلاف پروپیگنڈا

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سکھ رہنما قتل کیس کے پس منظر میں کینیڈا کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

واشنگٹن کے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں جے شنکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کے الزامات پر کہہ چکے کہ یہ بھارت کی پالیسی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد، تشدد کی حمایت کرنے والے انتہاپسند کینیڈا میں قابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سیاست میں شمولیت کے باعث ایسے لوگوں کو کینیڈا میں جگہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں قتل کیا گیا تھا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما قتل میں ممکنہ طور پر بھارتی ایجنٹ ملوث ہونے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.