بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی عدالتی ظلم مسترد، پاکستان کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دی اور کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے عدالتی ظلم کو مسترد اور یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 28 جولائی سے شروع ہوئے 2 روزہ دورہ تاشقند بھی پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ چین، افغانستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ قازقستان، روس، ازبکستان اور کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.