بھارت کی ریاست منی پور میں پُرتشدد واقعات کے بعد 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں 5 روز کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور اجتماعات پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غیر قبائلی آبادی کی جانب سے قبائلی درجے کے مطالبے پر منی پور میں فسادات ہوئے، غیر قبائلی آبادی کے مطالبے کے خلاف قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔
Comments are closed.