بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع چمولی میں اتوار کے روز گلیشیئر پگھلنے سے برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 170 اب بھی لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ الکنندا دریا میں برفانی تودہ گرنے اور سیلابی ریلے نے ہائیڈرولک اسٹیشنز اور پانچ پلوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے تودے کے سڑک پر آنے کے باعث حکام نے فوری طور پر قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد قومی ڈیزاسٹر سمیت فوج اور نیوی کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے میں لاپتہ 170 افراد میں سے 148 مقامی پلانٹ اور 22 رشی گنگا کے ملازمین ہیں جب کہ 30 کے قریب افراد ٹنل میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں لیکن انتہائی کم درجہ حرارت اور ٹنل میں مٹی اور دیگر ملبے کی وجہ سے ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم تبت بارڈر پولیس نے زیر تعمیر ٹنل میں سے 12 افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.