بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے دلی میں واقع گھر پر شر پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شر پسندوں نے اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ میں گزشتہ شام توڑ پھوڑ کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہندوسینا کے پانچ افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا۔
دلی کی عدالت نے ایک ملزم کو ایک دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا، جبکہ دیگر چار ملزمان کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.